Home / جاگو کھیل / اظہر علی نے فرسٹ کلاس سنچری کی نصف سنچری مکمل کرلی

اظہر علی نے فرسٹ کلاس سنچری کی نصف سنچری مکمل کرلی

ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے فرسٹ کلاس سنچری کی نصف سنچری مکمل کرلی۔

اظہر علی 50 فرسٹ کلاس سنچریاں بنانے والے نویں پاکستانی ہیں، انہوں نے پریذیڈنٹ ٹرافی میں ایس این جی پی ایل اور کے آر ایل کے میچ میں سنچری مکمل کی۔

اظہر علی نے ایس این جی پی ایل اور کے آر ایل کی جانب سے 8، 8 سنچریاں بنائی ہیں جبکہ سینٹرل پنجاب سے 6، وورسٹرشائر کے لیے 3 اور پنجاب کی جانب سے بھی تین سنچریاں بنائی ہیں۔

سمرسیٹ کی جانب سے اظہر علی نے ایک جبکہ پاکستان کے سائیڈ میچز میں دو سنچریاں بنائی ہیں، علاوہ ازیں سابق ٹیسٹ کپتان نے پاکستان کی جانب سے 19 ٹیسٹ سنچریاں بھی بنائی ہیں۔

اظہر علی سے قبل ظہیر عباس، جاوید میانداد، ماجد خان، مشتاق محمد، یونس خان، حنیف محمد، شفیق احمد اور صادق محمد بھی 50 سنچریاں بنا چکے ہیں۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *