Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / زین ملک کاپاکستانی میوزک بینڈ ’اور‘ کیساتھ اردو زبان میں گانا جاری

زین ملک کاپاکستانی میوزک بینڈ ’اور‘ کیساتھ اردو زبان میں گانا جاری

برطانوی گلوکار زین ملک نے پاکستانی میوزک بینڈ ’اور‘ کے ساتھ اشتراک کرکے اردو زبان میں ’تو ہے کہاں‘ گانا جاری کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستانی میوزک بینڈ نے اپنے اس نئے گانے کا مختصر کلپ شیئر کرکے گانے کی ریلیز کے حوالے سے آگاہ کردیا۔

پاکستانی بینڈ کی جانب سے ریلیز کئے گانے میں برطانوی گلوکار زین ملک نے بھی اپنی آواز کا جادو چلایا ہے۔

مذکورہ ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ زین ملک نے اس گانے کا کچھ حصہ اپنی آواز میں اپنے ریکارڈنگ روم میں ریکارڈ کیا ہے، جسے بعدازاں ’اور‘ بینڈ کے گلوکار رافع، اسامہ اور احد کے گائے ہوئے گانے کے ساتھ ایڈیٹ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی بینڈ ’اور‘ کچھ ماہ قبل اپنے گانے ’تو ہے کہاں‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھولیا تھا۔ ان کی میوزک ویڈیو کو اب تک 92 ملین ویوز مل چکے ہیں۔

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *