Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / مکیش امبانی امیر نہیں دِکھتے، آڈیشن دیتے تو کاسٹ نہیں کیا جاتا، پنکج تریپاٹھی

مکیش امبانی امیر نہیں دِکھتے، آڈیشن دیتے تو کاسٹ نہیں کیا جاتا، پنکج تریپاٹھی

بھارتی اداکار پنکج تریپاٹھی نے بالی ووڈ میں لوگوں کے شکل کی بنیاد پر دکھنے کے حوالے سے پائے جانے والے تصورات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مکیش امبانی امیر نہیں دِکھتے، اگر آڈیشن کیلئے جاتے تو انہیں کبھی کاسٹ نہیں کیا جاتا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں پنکج تریپاٹھی نے کہا کہ اگر مکیش امبانی بزنس مین نہیں ہوتے اور وہ آڈیشن کے لیے جاتے تو انہیں کبھی بھی ایک امیر آدمی کے طور پر کاسٹ نہیں کیا جاتا کیونکہ وہ ایسے نہیں لگتے۔

انہوں نے کہا کہ فلموں میں ہم کترینہ کیف جیسی ڈاکٹروں کو دیکھتے ہیں۔

بھارتی اداکار نے کہا کہ سینما نے ایک اسٹیریو ٹائپ بنا دیا ہے کہ ڈاکٹر ایسا لگتا ہے اور انجینئر ایسا لگتا ہے، یہاں تک کہ اگر آڈیشن کے دوران ایک جونیئر آرٹسٹ کی ضرورت ہو تو یہ صاف طور پر کہا جاتا ہے کہ وہ خوبصورت اور اچھا دکھنے والا ہو، فلموں میں ہمیں کترینہ کیف جیسے ڈاکٹر نظر آتے ہیں۔

اس غیر منصفانہ سوچ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہیرو دھیرے سے مسکراتے ہیں پر ولن زور سے ہنستے ہیں، ایسا ہم نے فلموں میں دیکھا ہے پر حقیقت میں کھل کر ہنسنے والا دل کا اچھا ہوتا ہے۔

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *