Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اسلام کی خاطر میوزک انڈسٹری کو خیرباد کہنے والے مرحوم جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے.

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سیف اللہ جنید نے اپنے نکاح کی چند خوبصورت تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے نکاح کا اعلان کیا۔

ان کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر میں انہیں عزیز و اقارب کی موجودگی میں نکاح نامے پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انسٹا گرام پر جاری تصاویر میں مرحوم مذہبی اسکالر جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ، سفید شلوار قمیض ہلکی گلابی ویسٹ کوٹ کے ساتھ زیب تن کئے ہوئے ہیں۔

ایک تصویر میں انہیں نکاح نامے پر دستخط کرتے اور اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھامے دیکھاجاسکتا ہے۔

جاری کردہ ان تصاویر میں سیف اللہ کے بھائی بابر جنید بھی موجود تھے جو اپنے بھائی کی زندگی کے سب سے خاص دن پر ان کی خوشی میں شانہ بشانہ نظر آئے۔

پوسٹ کے اختتام میں قرآنی آیت بھی توجہ کا مرکز بنی جس کا ترجمہ کچھ اس طرح ہے کہ ’اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں پیدا کیا ہے‘۔

سیف اللہ جنید جمشید نے مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں نکاح کی تاریخ 11 دسمبر 2023 درج کی ہے۔

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *