Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ارسلان نصیر کا شعیب اور ثناء کی شادی پر دلچسپ تبصرہ

ارسلان نصیر کا شعیب اور ثناء کی شادی پر دلچسپ تبصرہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ارسلان نصیر نے کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید کی شادی پر دلچسپ انداز میں تبصرہ کیا ہے۔

ارسلان نصیر نے اپنی انسٹا اسٹوری پر شعیب ملک اور ثناء جاوید کا نام لیے بغیر لکھا کہ تین دن سے ایک دولہا اور دلہن ٹرینڈنگ میں ہیں۔

اُنہوں نے اپنے منفرد انداز میں کاروبار کرنے والے نوجوانوں کو  مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ایک بات نوٹ کرلیں اس ملک میں ہر سیکٹر خسارے میں جا سکتا ہے لیکن شادی کی انڈسٹری کو کبھی زوال نہیں آئے گا۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

واضح رہے کہ حال ہی میں جب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کا اعلان کیا تو سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔

اس لیے پچھلے تین دن سے شعیب ملک کی سابق بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا سے طلاق اور اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کا موضوع پاکستان اور بھارت میں سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

مختلف مشہور شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین اس چونکا دینے والی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ میمرز جو دلچسپ میمز بنانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اُنہوں نے اس خبر پر بھی میمز کی بھرمار کردی ہے۔

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *