Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ریکھا کیساتھ یادگار تصویر، امیتابھ بچن نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا

ریکھا کیساتھ یادگار تصویر، امیتابھ بچن نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا

بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے اداکارہ ریکھا کے ہمراہ لی گئی تصویر شیئر کی۔

امیتابھ بچن اکثر اپنے بلاگ کے ذریعے اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کے دلچسپ واقعات اپنے مداحوں سے شیئر کرتے ہیں۔

حال ہی میں اُنہوں نے اپنے بلاگ پر اپنے شاندار فلمی کیریئر کی ایک یاد تازہ کی۔

امیتابھ بچن کی اداکارہ ریکھا کے ہمراہ ماضی کی ایک یادگار تصویر
امیتابھ بچن کی اداکارہ ریکھا کے ہمراہ ماضی کی ایک یادگار تصویر

انہوں نے ماضی کی یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں ریکھا، راج کپور، ونود کھنہ، رندھیر کپور، شمی کپور، میوزک ڈائریکٹر کلیان اور محمود سمیت 70 کی دہائی کے کئی نامور اداکار شامل ہیں۔

اُنہوں نے اپنے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’اس تصویر کے پیچھے ایک بہت بڑی کہانی ہے، کسی دن اس کہانی کو لازمی بیان کروں گا‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ امیتابھ بچن نے اداکارہ ریکھا کے ساتھ آخری مرتبہ 1981ء میں یش چوپڑا کی فلم ’سلسلہ‘میں کام کیا تھا۔

ایک زمانے میں بھارتی میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کرتی رہی ہیں کہ ریکھا کو امیتابھ بچن سے بے انتہا محبت ہے۔

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *