Home / جاگو بزنس / حکومت نے 146 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت نے 146 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت نے 146 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ڈریپ نے حکومت کو 262 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی تھی اور حکومت نے ان میں سے 146 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا،۔

جن دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ان میں کینسر کی ادویات، ویکسینز اور اینٹی بائیوٹک شامل ہیں۔

لسٹ میں شامل 116 ادویات کی قیمتیں فارماسیوٹیکل کمپنیاں از خود بڑھائیں گی کیونکہ حکومت نے گزشتہ روز ادویات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی اجازت دی تھی۔

حکومت اب صرف نیشنل اسینشل میڈیسنز لسٹ میں شامل 464 ادویات کی قیمتوں پر کنٹرول رکھے گی۔

Check Also

صدر مملکت کا ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور

صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی سے گلیشیئرز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *