Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کرینہ کپور کیلئے شہرت سے زیادہ اہم چیز کیا ہے؟

کرینہ کپور کیلئے شہرت سے زیادہ اہم چیز کیا ہے؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے زندگی میں ذہنی سکون اور خوشیوں کی اہمیت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

کرینہ کپور کا اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہنا ہے کہ ہر مرد اور عورت کے پاس فیملی، اچھا کیریئر، شہرت اور پیسہ ہوسکتا ہے لیکن میں سمجھتی ہوں کہ میرے پاس جو کچھ بھی ہے اُن میں سب سے اہم ذہنی سکون اور خوشی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ اگر کسی عورت کی زندگی میں ذہنی سکون نہ ہو تو وہ کیریئر، شہرت، پیسہ، شوہر اور بچوں کے ساتھ رہتے ہوئے بھی خوش نہیں رہ سکتی۔

بھارتی اداکارہ نے کہا کہ میرے لیے یہ سب سے اہم چیز ذہنی سکون ہے اور میرا سب عورتوں کے لیے یہی مشورہ ہے کہ اگر آپ کی زندگی میں ذہنی سکون ہے تو اسے برقرار رکھنے کی کوشش کریں کیونکہ یہ بہت خوش قسمت لوگوں کے پاس ہوتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم اداکاروں یا مشہور شخصیات کی ذہنی سکون کا تعلق اس بات سے بھی ہوتا ہے کہ ان کی نجی زندگی کے بارے میں میڈیا پر باتیں نہ ہوں جیسے کہ میں اپنی بات کروں تو میں دنیا کے سامنے صرف وہی چیزیں ظاہر کرتی ہوں جن سے میری نجی زندگی یا میری دماغی صحت متاثر نہیں ہوتی۔

کرینہ کپور نے کہا کہ میں اپنی فیملی اور نجی زندگی کو تھوڑا میڈیا سے دور  رکھنا پسند کرتی ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ اسی وجہ سے میں ذہنی طور پر پُر سکون رہتی ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے موجودہ دور میں اگر ہم اپنی زندگی کی ہر بات ہی دنیا کے سامنے رکھ دیں تو پھر شاید ہی کوئی اداکار زندہ بچ سکے گا۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور نے سیف علی خان کے ساتھ 16 اکتوبر 2012ء کو شادی کی تھی اور اب اس جوڑی کے دو بیٹے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔

یاد رہے کہ سیف علی خان نے1991ء میں اپنے سے بڑی عمر کی ساتھی اداکارہ امریتا سنگھ سے پہلی شادی کی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی سارہ علی خان اور بیٹا ابراہیم علی خان ہیں۔

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *