Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / میرب علی کے گھر شادی کے شادیانے بج گئے

میرب علی کے گھر شادی کے شادیانے بج گئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ و ماڈل میرب علی کے گھر سے خوشی کی خبر سامنے آگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اداکارہ نے انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے گھر شادی کے شادیانے بجنے لگ گئے۔

ادھر گلوکار عاصم اظہر نے بھی انسٹا اسٹوری میں بارات لیجاتے ہوئے مختصر ویڈیو انسٹا اسٹوری میں شیئر کی ہے۔

شوبز کی ہردلعزیز یہ جوڑی اداکارہ و ماڈل میرب علی کے بھائی کی شادی میں مصروف ہے۔ اسی سلسلے میں عاصم اظہر اپنی والدہ و اداکارہ گل رعنا کے سنگ کراچی سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔

میرب علی کے گھر شادی کے شادیانے بج گئے

اداکارہ میرب علی کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹااسٹوری میں انہیں اپنے بھائی اور منگیتر کے ساتھ خوش گوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب گلوکار عاصم اظہر نے بھی مختلف انسٹااسٹوریز شیئر کیں اور بتایا کہ وہ اپنے دوست کی شادی کے سلسلے میں کراچی سے لاہور پہنچ گئے ہیں، جبکہ ایک انسٹااسٹوری میں انہوں نے اپنے دوست یعنی میرب کے بھائی کی تصویر بھی شیئر کی اور کیپشن میں انہیں ’دولہے راجہ‘ کہہ کر مخاطب کیا۔

ایک اور انسٹا اسٹوری میں گلوکار عاصم اظہر، اداکارہ میرب علی اور سینیئر اداکارہ گل رعنا کو گاڑی کی عقبی نشست پر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، غالباً یہ لوگ میرب کے بھائی کی بارات لے کر جا رہے ہیں جبکہ گاڑی میرب کے بھائی خود چلا رہے ہیں اور ان کے ساتھ ان کی والدہ بیٹھی ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ مارچ 2022 میں گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ ہانیہ عامر سے بریک اپ کے بعد اداکارہ میرب علی سے گھر والوں کی رضا مندی سے منگنی کی تھی۔

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *