Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ایمن سلیم کی شادی کے بعد پہلی پوسٹ پر مداحوں نے کس بات کا شکر ادا کیا؟

ایمن سلیم کی شادی کے بعد پہلی پوسٹ پر مداحوں نے کس بات کا شکر ادا کیا؟

پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم نے شادی کے بعد انسٹاگرام پر پہلی پوسٹ شیئر کی ہے۔

ایمن سلیم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں کسی مہنگی ترین گاڑی میں بیٹھے تصویر کے لیے پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’جب آپ کے پاس شوہر ہو تو کس کو پیشہ ور فوٹوگرافر کی ضرورت پڑتی ہے؟‘

اداکارہ کی تصویروں کو اُن کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

ایمن سلیم کی اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں جہاں صارف اُن کی خوبصورتی اور تیاری کی تعریفیں کر رہے ہیں وہیں کچھ صارفین ایمن سلیم کی شادی کی تقریبات ختم ہونے پر شکر ادا کر رہے ہیں۔

کچھ انسٹا صارفین کا تو ایمن سلیم سے پوچھنا ہے کہ اُن کی شادی ختم ہو گئی ہے یا ابھی تک جاری ہے۔

یاد رہے کہ ایمن سلیم گزشتہ برس کے آخر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی تھیں۔

ایمن سلیم کی شادی متعدد تقریبات پر مبنی تھی جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اُنہوں نے اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کی تھیں۔

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *