Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ویرات اور انوشکا نے فوٹوگرافرز کو بیٹی کی تصاویر لینے سے کیوں منع کیا؟

ویرات اور انوشکا نے فوٹوگرافرز کو بیٹی کی تصاویر لینے سے کیوں منع کیا؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور اداکار انوشکا شرما نے  میڈیا اور مداحوں کو اپنی بیٹی ومیکا کوہلی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے منع کیا ہوا ہے۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے بیٹی کی پیدائش کے کچھ مہینوں کے بعد فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میڈیا اور فوٹوگرافرز کے مشہور گروپ پاپرازی کا اپنی بیٹی کی تصاویر اور ویڈیوز شائع نہ کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

اُنہوں نے اپنے مداحوں اور میڈیا رپورٹرز سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ جن کے پاس ومیکا کی ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں ہماری بطور والدین ان سے اپیل ہے کہ وہ انہیں سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے مزید لکھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ہماری بیٹی کو میڈیا سے دور رہ کر ایک عام انسان کی طرح پُر سکون زندگی گزارنے کا موقع مل سکے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ اب ہماری بچی پھوڑی بڑی ہو گئی ہے تو ہم اس کے حرکت کرنے پر پابندگی نہیں لگا سکتے اس لیے ہماری سب سے درخواست ہے کہ اگر کسی نے اس کی ویڈیوز یا تصاویر بنائی ہیں تو اُنہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کریں۔

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *