Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / فلم ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہورہی ہے؟ عامر خان نے بتا دیا

فلم ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہورہی ہے؟ عامر خان نے بتا دیا

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی سُپر ہٹ فلم ’تارے زمین پر‘ کے سیکوئل ’ستارے زمین پر‘ کی ریلیز کے بارے میں بتا دیا۔

عامر خان جو اپنی 2022ء میں ریلیز ہونے والی فلم’لال سنگھ چڈھا‘ کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد سے بڑی اسکرین سے دور نظر آ رہے تھے اب اُنہوں نے اپنی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میں اب فلم ’ستارے زمین پر‘ میں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے نظر آؤں گا۔

اداکار نے بتایا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ رواں سال کے آخر میں کرسمس کے موقع پر اس فلم کو ریلیز  کر دیا جائے،  یہ ایک تفریحی فلم ہے اور مجھے اس کی کہانی بہت پسند آئی ہے اور فلم کی شوٹنگ کا آغاز بھی ہوچُکا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ اس فلم کے علاوہ بھی میں کچھ اور پروجیکٹس پر کام کر رہا ہوں جن میں مداح مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے نہیں دیکھ سکیں گے۔

عامر خان نے مزید کہا کہ مجھے بس مداحوں کے ردِ عمل کا انتظار رہے گا کہ اُنہیں میرا کام کیسا لگتا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ میں اداکارہ جینیلیا دیش مکھ پہلی بار عامر خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گی۔

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *