Home / جاگو کھیل / پی ایس ایل 9: مریم نواز نے محمد عامر کا شکریہ ادا کیوں کیا؟

پی ایس ایل 9: مریم نواز نے محمد عامر کا شکریہ ادا کیوں کیا؟

پنجاب کی نو منتخب پہلی خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کرکٹر محمد عامر کا شکریہ ادا کر دیا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں پی ایس ایل 9 میں گوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بالر محمد عامر نے ڈپٹی کمشنر ملتان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے میچ کے دوران مبینہ طور پر کھلاڑیوں کے اہل خانہ سے بدسلوکی کی ہے، جس پر انہوں نے مریم نواز سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

کھلاڑی کے مطالبے کو پورا کرتے ہوئے مریم نواز نے فوری ایکشن لیا اور معاملے کی تحقیقات کرکے ڈپٹی کمشنر ملتان اور کھلاڑی کے مابین معاملات سلجھا دیئے، جس پر محمد عامر نے نو منتخب وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

پی ایس ایل 9: مریم نواز نے محمد عامر کا شکریہ ادا  کیوں کیا؟

تاہم اب مریم نواز نے محمد عامر کے شکریہ پر ردعمل ظاہر کیا اور کھلاڑی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اس معاملے کو بروقت رپورٹ کرنے پر محمد عامر کا شکریہ بھی ادا کیا اور عاجزانہ انداز میں اس معاملے کو سلجھانے کو اپنی ذمہ داری قرار دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر محمد عامر کی پوسٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ ’آپ کا بہت بہت شکریہ، یہ میرا فرض تھا اللہ آپ کا بھلا کرے‘۔

Check Also

پاکستان ٹیم دورہ آئرلینڈ کے لیے لاہور سے روانہ

پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ دورہ آئرلینڈ کے لیے لاہور سے براستہ دبئی آئرلینڈ روانہ ہوگیا۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *