Home / جاگو بزنس / تاجر برادری کا بجلی کی قیمت میں اضافے پر شدید ردعمل

تاجر برادری کا بجلی کی قیمت میں اضافے پر شدید ردعمل

تاجروں اور صنعت کاروں نے بجلی کی قیمت میں 7 روپے فی یونٹ اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی مد میں بجلی 7 روپے یونٹ مہنگی کردی ہے جس سے پیداواری لاگت ،انڈسٹری کی مشکلات اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا، کاروبار بجلی بلوں میں اس قدر اضافے کا متحمل نہیں ہو سکتا، یہ معاشی خودکش حملہ ہے، اس سے مہنگائی مزید بڑھے گی ، حکومت ہوش کے ناخن لے۔

کاروباری طبقے کا کہنا ہےکہ اداروں نے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی مد میں اضافہ آسان حل سمجھ رکھا ہے، ادارے اپنے شاہانہ اخراجات کم کریں، اس طرح فیکٹریاں بند ہوگئیں تو بے روزگاری عروج پر پہنچ جائےگی۔

Check Also

2014 کے دھرنے کی انکوائری کیلئے تیار ہوں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی، سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2014 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *