Home / جاگو بزنس / دودھ 200 اور مرغی 598 روپے کلو ہوگی، کراچی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

دودھ 200 اور مرغی 598 روپے کلو ہوگی، کراچی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی: کمشنرکراچی نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ہدایت پر پرائس کنٹرول پروگرام شروع ہوگیا  ہے جس میں انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے پرائس لسٹ چیک کرے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کی ڈیری فارمر قیمت 180روپے، ہول سیل188روپے اور ریٹیل 200 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ چینی کی ہول سیل قیمت123روپے فی کلو اور ریٹیل پرائس 130روپے ہے۔

اسی طرح ایکس فلور مل آٹا 120روپے، ہول سیل123روپے اور ریٹیل 128روپے، فائن ایکس فلور مل آٹا 130روپے، ہول سیل 133روپے اور ریٹیل 138روپے جب کہ چکی کے آٹے کی ریٹیل قیمت 140 روپے مقررکی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بکرے کے گوشت کی قیمت 1700، بکری کا گوشت 1450اور دنبے کا گوشت 1590 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

زندہ فارمی مرغی کی قیمت 366 روپے، ہول سیل378 اور ریٹیل386 روپے جب کہ مرغی کے گوشت کی قیمت 598 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ کریانہ اور بیکری آئٹمز کی اشیاء کی قیمتوں کے بھی نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔

Check Also

2014 کے دھرنے کی انکوائری کیلئے تیار ہوں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی، سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2014 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *