Home / جاگو بزنس / سونے کی قیمت میں اضافہ جاری

سونے کی قیمت میں اضافہ جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا  اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 30 ہزار 200  روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی1372 روپے اضافے سے ایک لاکھ80 ہزار 913 روپے ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 18  ڈالر اضافے سے 2185 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے اور گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں450 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

Check Also

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا لاہور شہر کی مالیت کا 17 گاڑیوں کا تحفہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور شہر میں صحت اور صفائی کی صورتحال بہتر بنانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *