Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / معروف بھارتی اداکارہ اپنی بہن کی موت کے چند گھنٹے بعد ہی انتقال کرگئیں

معروف بھارتی اداکارہ اپنی بہن کی موت کے چند گھنٹے بعد ہی انتقال کرگئیں

بھارتی ٹی وی کی مشہور و معروف اداکارہ ڈولی سوہی اپنی بہن امندیپ سوہی کی موت کے چند گھنٹے بعد ہی انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ڈولی سوہی سروائیکل کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں جبکہ اُن کا علاج جاری تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیکن گزشتہ کچھ دن پہلے اداکارہ کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس کے بعد اُنہیں اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

دونوں بہنیں ممبئی کے اسپتال میں داخل تھیں : فوٹو: انسٹاگرام

اسی دوران ڈولی سوہی کی چھوٹی بہن امندیپ سوہی جو کہ پیشے سے اداکارہ ہی تھیں، وہ یرقان کا شکار ہوگئی تھیں۔

اداکارہ کے بھائی نے بتایا کہ امندیپ سوہی یرقان کی وجہ سے 7 مارچ کی رات چل بسیں تھی اور اُن کی موت کے چند گھنٹے بعد یعنی 8 مارچ کی صبح 4 بجے اداکارہ ڈولی سوہی بھی سروائیکل کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے چل بسیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کے بھائی کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے بہت مشکل وقت ہے، ہم نے چند گھنٹوں میں اپنے گھر کی دو بیٹیوں کو کھو دیا ہے، چند گھنٹوں میں دونوں بہنوں کی موت کی وجہ سے اہلِ خانہ شدید صدمے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اداکارہ کو چھ ماہ قبل سروائیکل کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور اس کے بعد سے اُن کا علاج جاری تھا۔

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *