Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / سارہ علی خان کس اداکار سے شادی کرنے کی خواہشمند ہیں؟

سارہ علی خان کس اداکار سے شادی کرنے کی خواہشمند ہیں؟

حال ہی میں بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان کا اپنی شادی سے متعلق والد سے کیا گیا سوال سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو بھارت کے معروف فلمساز کرن جوہر کے پروگرام ‘کافی ود کرن’ کی ہے۔

ویڈیو میں شو کے میزبان کرن جوہر سوال کرتے ہیں کہ سارہ! آپ کس اداکار سے شادی اور کس اداکار کو ڈیٹ کرنا چاہیں گی؟

جس پر اداکارہ سارہ علی خان مسکراتے ہوئے کہتی ہیں کہ میں رنبیر کپور سے شادی جبکہ کارتک آریان کو ڈیٹ کرنا چاہوں گی۔

بیٹی کی باتیں سُن کر ساتھ بیٹے اُن کے والد سیف علی خان کہتے ہیں کہ اگر کارتک آریان کے پاس اچھی خاصی دولت ہے تو آپ اُس کے ساتھ شادی کرلو۔

اداکارہ والد کی بات سُن کر پہلے تو خاموش ہوجاتی ہیں اور پھر کہتی ہیں کہ آپ میرے والد ہو کر کیسی بات کہہ رہے ہیں، مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ آپ میری شادی نہیں کررہے بلکہ مجھے فروخت کررہے ہیں۔

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *