Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع ملے تو فوراً ہی آفر قبول کرلوں گی، سارہ خان

بالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع ملے تو فوراً ہی آفر قبول کرلوں گی، سارہ خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ اگر مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع ملے تو یہ میرے لیے بہت اچھا ہوگا اور میں فوراً ہی آفر قبول کرلوں گی۔

حال ہی میں اداکارہ سارہ خان نے بھارتی صحافی کو اپنے دیے گئے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ پاکستان، بھارت سمیت جہاں بھی میرے مداح مقیم ہیں وہ سب ڈرامہ سیریل ’عبداللہ پور کا دیوداس‘میں گل بانو کا میرا کردار دیکھیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ایک پرانے اسکول کی محبت کی کہانی ہے جو جدید دور میں سیٹ کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں شائقین خوبصورت محبت کی کہانیاں اور شاعری بہت پسند کرتے ہیں، یہ ڈرامہ بھی دونوں ممالک کے مداحوں کی پسند کو مدِنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

سارہ خان نے کہا کہ دونوں ممالک ثقافتی طور پر ایک جیسے ہیں، یہاں کی کہانیاں، گھریلو رسم و رواج اور روایات تقریباً ایک جیسی ہیں، اور پاکستانی اداکار اپنی شاندار اداکاری کے لیے بہت مشہور ہیں جبکہ ہمارے ڈراموں کی کہانیاں بھی زبردست ہوتی ہیں، یہی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے پاکستانی ڈرامے بھارت میں شہرت حاصل کررہے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی اداکار کے لیے دوسرے ملک کے ساتھ کام کرنا بہت بڑی بات ہے، اس لیے اگر مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع ملے تو یہ میرے لیے بہت اچھا ہوگا اور میں فوراً ہی آفر قبول کرلوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں بچپن سے بھارتی فلمیں دیکھتی آئی ہوں اور بالی ووڈ میں مجھے دیپیکا پڈوکون بہت زیادہ پسند ہیں، اُن کی شخصیت اور کام کی فین ہوں، اور جب میں نے بطورِ اداکارہ اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا تو یہ سوچا تھا کہ میں سلمان خان کے ساتھ کام کروں گی۔

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *