Home / جاگو بزنس / پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس 753 پوائنٹس گرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس 753 پوائنٹس گرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جس میں 100 انڈیکس میں 753 پوائنٹس  کی مزید کمی دیکھی گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے کے تین روز کے دوران  انڈیکس 1745 پوائنٹس گرچکا ہے۔

آج کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس  753 پوائنٹس کم ہوکر 64 ہزار 48 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1186 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس کی آج کم ترین سطح 63 ہزار 856 رہی۔

کاروباری روز کے دوران آج بازار میں 25کروڑ 27 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 9 ارب 24 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 120 ارب روپے کم ہوکر 9 ہزار 107 ارب روپے ہے۔ رواں ہفتے مارکیٹ کیپٹلائزیشن 246 ارب روپے کم ہوئی ہے۔

Check Also

2014 کے دھرنے کی انکوائری کیلئے تیار ہوں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی، سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2014 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *