Home / جاگو بزنس / پاکستان سے غذائی اجناس کی برآمدات 4 ارب ڈالر سے بڑھ گئیں

پاکستان سے غذائی اجناس کی برآمدات 4 ارب ڈالر سے بڑھ گئیں

پاکستان سے غذائی اجناس کی برآمدات 4 ارب ڈالر سے بڑھ گئیں۔

پاکستان کی فوڈ انڈسٹری ناصرف ملکی ضروریات پوری کر رہی ہے بلکہ اس نے 4 ارب ڈالر کا زرِمبادلہ بھی کمایا ہے، برآمد کی جانے والی مصنوعات میں چاول، گوشت، پھل اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ بجلی اورگیس کی قیمتیں زیادہ ہونے سے پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے، بجلی گیس کی قیمتیں کم کرکے مزید بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

برآمدکنندگان کا کہنا ہےکہ فوڈ پراڈکٹس کی برآمدات بڑھانے کے لیے توانائی کی قیمتیں کم کرنے کے ساتھ ساتھ نئی منڈیاں بھی تلاش کرنا ہوں گی۔

صنعت کاروں اور ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت اگر فوڈ انڈسٹری کے ساتھ تعاون کرے تو اس سے ناصرف ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ برآمدات میں اضافے سے ڈالر کی قلت بھی کم ہو جائے گی، آئی ایم ایف سے چھٹکارے کا راستہ بھی یہی ہے۔

Check Also

2014 کے دھرنے کی انکوائری کیلئے تیار ہوں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی، سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2014 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *