Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ریحام خان نے اپنی پُرانی تصاویر شئیر کیوں کیں؟ اہم پیغام

ریحام خان نے اپنی پُرانی تصاویر شئیر کیوں کیں؟ اہم پیغام

پاکستانی نژاد برطانوی صحافی اور پی ٹی آئی کے بانی کی سابق اہلیہ ریحام خان نے سوشل میڈیا پر اپنی پرانی تصاویر پوسٹ کرکے مداحوں کیلئے اہم پیغام جاری کیا۔

انسٹاگرام پر ریحام خان نے اپنی پہلی شادی کے دنو ں کی تین خوبصورت تصاویر پر مشتمل ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس کے کیپشن میں انہوں نے اپنے مداحوں کے لئے ایک طویل پیغام بھی لکھا۔

انہوں نے کہاکہ آپ میں سے بہت سے لوگوں نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ میری اسٹوریز آپ کو ہمت دیتی ہیں، میں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں آج جس مقام پر ہوں، میری زندگی میں پیش آنے والے ایونٹس کی بنا پر ہوں۔

ریحام خان نے لکھا کہ میں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ زندگی بہت ہی خوبصورت ہے، جب آپ کے سامنے چیلنجز آ جائیں تو زندگی بہت ہی خاص ہو جاتی ہے، زندگی جینے اور جینے کے قابل ہے ، یہ آپ ایک دن سمجھ جائیں گے کہ ایسا کیوں ہے ۔

پی ٹی آئی کے بانی کی سابق اہلیہ نے لکھا کہ کچھ لوگ آپ سے محبت کرتے ہیں اور کچھ لوگ آپ کو چھوڑ جاتے ہیں، کچھ آپ سے نفرت کرتے ہیں لیکن اس سب میں ہماری خوشیاں کسی کے ناراض ہونے یا خوش ہونے سے جڑی نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے اپنی بیٹی کی حفاظت کرنے کی فطری خواہش ہے لیکن پھر مجھے ڈر ہے کہ وہ کبھی اپنی حفاظت کرنا نہیں سیکھے گی۔

اس سے قبل ریحام خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے سے کئی سال چھوٹے شخص مرزا بلال سے اپنی تیسری شادی کرنے پر ہونے والی تنقید پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

ریحام خان نے کہا کہ جب لوگ مجھے دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ‘اوہ، اس نے اتنے چھوٹے لڑکے سے شادی کی لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ میری پہلی شادی مجھ سے 16 سال بڑے شخص سے ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایاکہ پھر میں نے  دوسری شادی  ایک ایسے شخص سے شادی کی جو مجھ سے 22 سال بڑا تھا۔

ریحام خان  نے کہا کہ کم عمر عورتوں سے شادی کرنے پر مردوں پر تنقید کیوں نہیں کی جاتی؟  بطور ایک عورت اگر میں طلاق یافتہ ہوں تو یہ ٹیگ بن جاتا ہے، لیکن مرد پر ایک سے زیادہ طلاقیں لینے اور ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کے باوجود، کبھی کوئی لیبل نہیں لگایا جاتا۔

مرزا بلال کی دوسری شادی سے متعلق سوال کے جواب میں ریحام خان نے کہا کہ وہ کبھی اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دینگی کیونکہ میں اس بات کے حق میں نہیں ہوں کہ مرد ایک ساتھ کئی شادیاں کرے، اگر میرا شوہر دوبارہ شادی کرنا چاہتا ہے تو اسے مجھے چھوڑنا پڑے گا۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور شوبز انڈسٹری کی نامور خوبرو اداکارہ ثناء جاوید  کی دوسری شادی کے حوالے سے ریحام خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے ایکس پرایک طویل پیغام جاری کیاتھا۔

جس میں انہوں نے لکھا کہ ’ ٹوئٹر اور ٹی وی ایک پریشان خالہ جان اور پھوپھی جان بن گئے ہیں جو مسلسل شادیوں اور طلاقوں کے بارے میں گپ شپ کر رہے ہیں‘۔

ریحام خان نے سوال کیا کہ کیا آپ کے پاس کرنے کے لیے کچھ بہتر نہیں ہے؟ اپنے رشتوں پر دھیان دیں۔

ان کا کہنا تھاکہ اگر آپ کچھ کہنا لازمی سمجھتے ہیں تو شادی شدہ اور طلاق یافتہ لوگوں کو نیک خواہشات بھیجیں۔

ریحام خان نے مزید لکھا کہ آپ نہیں جانتے کہ بند دروازوں کے پیچھے کیا ہوتا ہے، برائے مہربانی کچھ تو خیال رکھیں۔

اپنی اس پوسٹ میں ریحام خان نے  ہیش ٹیگ ’ثانیہ مرزا‘، ’شعیب ملک‘، ’ثنا جاوید‘ کا بھی استعمال کیا۔

Check Also

میٹ گالا 2024: اسموکنگ نہ سیلفی، سخت شرائط لاگو

میٹ گالا 2024 کے شرکا کےلیے سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔  غیر ملکی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *