Home / جاگو دنیا / غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ جاں بحق یا زخمی ہو رہا ہے، یونیسیف

غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ جاں بحق یا زخمی ہو رہا ہے، یونیسیف

بچوں کےلیے اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہر دس منٹ میں ایک بچہ جاں بحق یا زخمی ہو رہا ہے۔

عالمی ادارے کے مطابق غزہ میں ہر روز تقریباً درجنوں بچے زخمی ہو رہے ہیں، غزہ سے مریضوں کے انخلا کو بڑھانے اور فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

یونیسیف نے کہا غزہ کے بچوں کے چہرے مسلسل جنگ کی خوفناک تصویر کی عکاسی کر رہے ہیں۔ انہیں معذوری اور موت سے بچانے کا واحد راستہ پائیدار جنگ بندی ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیلی جارحیت کے باعث اب تک غزہ کے 14 ہزار سے زیادہ بچے شہید اور 12 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

Check Also

غزہ میں اسرائیلی فوج کے مستقل قیام کے منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے، اماراتی وزیر خارجہ

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے کہا ہے کہ غزہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *