Home / جاگو دنیا / ایران، اسرائیل اور ان کے اتحادی مزید کشیدگی سے گریز کریں، صدر یورپی کمیشن

ایران، اسرائیل اور ان کے اتحادی مزید کشیدگی سے گریز کریں، صدر یورپی کمیشن

یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیان نے کہا ہے کہ ایران، اسرائیل اور ان کے اتحادی مزید کشیدگی سے گریز کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ ضروری ہے کہ اس خطے میں استحکام رہے اور تمام فریق مزید کارروائی سے باز رہیں۔

دوسری جانب برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں۔

رشی سونک کا کہنا ہے کہ میرے لیے ایران پر اسرائیلی حملے کی رپورٹس پر قیاس آرائیاں کرنا درست نہیں ہوگا۔

Check Also

غزہ میں اسرائیلی فوج کے مستقل قیام کے منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے، اماراتی وزیر خارجہ

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے کہا ہے کہ غزہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *