Home / جاگو دنیا / امریکا میں ہرنوں میں عجیب بیماری پھیل گئی

امریکا میں ہرنوں میں عجیب بیماری پھیل گئی

امریکا کی ایک اور ریاست میں ہرنوں میں عجیب بیماری پھیل گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہرنوں میں پھیلنے والی اس بیماری کو زومبی ڈیئر ڈزیز کا نام دیا گیا ہے اور ریاست ورجینیا میں 2 ہرنوں کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس بیماری میں مبتلا ہرن پریشان نظر آتے ہیں اور ان کے منہ سے رال ٹپکتی رہتی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ان دونوں ہرنوں کو جانوروں کی آبادی کم کرنے کے اقدام کے طور پر مار دیا گیا۔

حکام کے مطابق پارک، پودوں، جنگلات اور تاریخی مقامات کو محفوظ رکھنے کے لیے ہرن کی آبادی کو کم کیا جاتا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس بیماری کا بیمار جانوروں کا گوشت کھانے والے یا بیمار جانوروں کے ساتھ رہنے والے بندروں میں پھیلنے کا خطرہ ہے ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں ہرن میں اس بیماری کا پہلا کیس امریکی ریاست مونٹانا میں سامنے آیا تھا۔

Check Also

غزہ میں اسرائیلی فوج کے مستقل قیام کے منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے، اماراتی وزیر خارجہ

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے کہا ہے کہ غزہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *