Home / جاگو دنیا / صدارتی الیکشن میں مداخلت کا کیس: ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فردِ جرم عائد

صدارتی الیکشن میں مداخلت کا کیس: ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فردِ جرم عائد

2020ء کے امریکی صدارتی الیکشن میں مداخلت کے کیس میں ایری زونا کی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فردِ جرم عائد کر دی۔

امریکی عدالت کے مطابق سابق وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف مارک میڈوز پر بھی فردِجرم عائد کی گئی ہے۔

نیویارک کے سابق میئر روڈی جولیانی بھی ان ملزمان میں شامل ہیں جن پر فردِ جرم عائد ہوئی ہے۔

امریکی عدالت کا کہنا ہے کہ ان افراد پر صدارتی اختیارات کی منتقلی کا عمل روکنے کا الزام ہے۔

ریاست ایری زونا کی عدالت نے 11 ری پبلیکنز پر بھی فردِ جرم عائد کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ریاست جارجیا کے پراسیکیوٹر بھی ٹرمپ اور ان کے ساتھیوں پر ریاستی نتائج الٹنے کا الزام لگا چکے ہیں۔

Check Also

امریکا کی حماس سے متعلق قطر کو تنبیہ

امریکا نے حماس سے متعلق قطر کو متنبہ کردیا۔ امریکی اخبار کے مطابق امریکا نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *