Home / جاگو دنیا / آئرلینڈ، ناروے اور اسپین کا کل سے فلسطین کو باضابطہ ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

آئرلینڈ، ناروے اور اسپین کا کل سے فلسطین کو باضابطہ ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

آئرلینڈ، ناروے اور اسپین کل (28 مئی) سے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرلیں گے۔

اس بات کا اعلان آج برسلز میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ مشترکہ فیصلہ ہمارے تینوں ممالک کے بنیادی پیرا ڈائم شفٹ کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم اسرائیل اور ریاست فلسطین دونوں کو تسلیم کرتے ہیں کیونکہ ہم دونوں عوام کے درمیان معمول پر آنے والے تعلقات کا مستقبل دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایسے تعلقات جہاں انتہا پسندی کو سائیڈ لائن کیا جاتا ہے اور اعتدال پسند سیاسی آوازوں کی حمایت کی جاتی ہے۔

تینوں وزرائے خارجہ نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہو سکتا۔

Check Also

اسرائیل کے فلسطینی علاقوں میں آبادکاری منصوبےامن کو نقصان پہنچانا ہے: سعودی وزارت خارجہ

سعودی عرب نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی نئی بستیوں کی تعمیر اور آبادکاری کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *