Home / جاگو دنیا / سنگاپور ایئر لائنز کے طیارے کو دورانِ پرواز جھٹکے لگنے کی وجہ سامنے آگئی

سنگاپور ایئر لائنز کے طیارے کو دورانِ پرواز جھٹکے لگنے کی وجہ سامنے آگئی

سنگاپور ایئر لائنز کو دوران پرواز شدید جھٹکے لگنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے لندن سے سنگاپور جانے والی سنگاپور ایئر لائنز کی پرواز (SQ321) نے فضا میں توازن بگڑنے کے بعد بنکاک میں ہنگامی لینڈنگ کی، دوران پرواز شدید جھٹکے لگنے سے 1 شخص ہلاک جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق تاہم اب اس حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ہے، جس کے مطابق بوئنگ ای آر 777-300 طیارے کے کشش ثقل کی قوت میں تبدیلی کے باعث اچانک 54 میٹر نیچے آنے سے پرواز کا توازن بگڑ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس طیارے میں 211 مسافر اور عملے کے 18 ارکان سوار تھے۔ طیارہ اچانک نیچے آنے سے 30 مسافر چھت اور سامان کے کیبن سے ٹکرا کر زخمی ہوئے جبکہ 1 شخص دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا تھا۔

حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں سنگاپور کی وزارت نے بتایا کہ کشش ثقل میں اچانک قوت آ جانے سے طیارہ تیزی سے نیچے آیا اور توازن برقرار نہ رکھ سکا، جس کے باعث دوران پرواز طیارے کو شدید جھٹکے لگنا شروع ہوگئے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دوران پرواز کشش ثقل 4.6 سیکنڈ میں منفی 1.5G سے مثبت 1.5G میں تبدیل ہوگئی اور اسی لمحے جہاز کی بلندی میں 54 میٹر کی کمی ہوئی اور طیارہ تیزی سے 37,362 فٹ کی بلندی سے 37,184 فٹ کی پوزیشن پر آ گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ طیارے کی ہنگامی صورتحال کے دوران پائلٹ نے فوری طور پر سیٹ بیلٹ کا نشان آن کر کے بیلٹ باندھنے کا اعلان کر دیا تھا۔ تاہم اس دوران جن مسافروں نے سیٹ بیلٹ نہیں لگایا ہوا تھا، وہ اپنی نشستوں سے اچھل گئے جبکہ کیبن کا سامان بکھر گیا۔

Check Also

برطانوی وزیراعظم نے روانڈا منصوبہ ختم کرنے کی تصدیق کردی

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے روانڈا منصوبے کو ختم کرنے کی تصدیق کردی۔ برطانوی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *