Home / جاگو دنیا / مکہ مکرمہ میں غیر قانونی داخلے پر سزا کا نفاذ 2 تا 20 جون ہو گا، سعودی وزارتِ داخلہ

مکہ مکرمہ میں غیر قانونی داخلے پر سزا کا نفاذ 2 تا 20 جون ہو گا، سعودی وزارتِ داخلہ

سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ میں غیر قانونی داخلے پر سزا کا نفاذ اتوار 2 تا 20 جون ہو گا۔

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں داخلہ غیر قانونی حج شمار ہو گا، 10 ہزار ریال جرمانہ ہو گا اور غیرملکی کو بےدخل کر کے بلیک لسٹ کیا جائے گا۔

سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ بغیر اجازت نامہ عازمین کو مکہ لے جانے پر 6 ماہ قید اور 50 ہزار ریال جرمانہ ہو گا۔

وزارتِ داخلہ نے کہا کہ بغیر اجازت نامہ عازمین کو مکہ لے جانے والے کی گاڑی بھی ضبط کی جائے گی۔

Check Also

آسٹریلیا: فلسطینی حامیوں کا پارلیمنٹ کی چھت پر چڑھ کر احتجاج

فلسطینی حامی مظاہرین نے آسٹریلیا کے پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر چڑھ کر احتجاج کیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *