Home / جاگو دنیا / آننت امبانی، رادھیکا مرچنٹ کے ’پری ویڈنگ‘ کے دوسرے راؤنڈ پر خرچ ہونے والی لاگت کا انکشاف

آننت امبانی، رادھیکا مرچنٹ کے ’پری ویڈنگ‘ کے دوسرے راؤنڈ پر خرچ ہونے والی لاگت کا انکشاف

دنیا کی نویں اور ایشیا کی پہلی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی اپنے سب سے چھوٹے بیٹے کی شادی پر ناقابل یقین حد تک رقم خرچ کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ مارچ میں بھارت کے گاؤں جام نگر میں آننت امبانی اور رادھیکا مرچنت کی شادی کے سلسلے میں پہلا ’پری ویڈنگ‘ راؤنڈ منعقد کیا گیا تھا جس میں بھارتی سمیت بین الاقوامی شہرت یافتہ، امیر ترین شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

اب مکیش امبانی اپنے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل دوسرے راؤنڈ کے سلسلے میں تقربات منعقد کر رہے ہیں جس کا پوری دنیا کو انتظار تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آننت اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے دوسرے راؤنڈ میں خرچ ہونے والی لاگت پہلے ’پری ویڈنگ راؤنڈ‘ سے بھی زیادہ ہے۔

بھارتی میڈیا ’نیوز نائن‘ کے مطابق شادی کی تازہ ترین تقریبات کی مالیت 1.3 بلین ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی شادی شیلا اور ویرین مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ 12 جولائی 2024ء کو ہوگی۔

Check Also

اسرائیل کے فلسطینی علاقوں میں آبادکاری منصوبےامن کو نقصان پہنچانا ہے: سعودی وزارت خارجہ

سعودی عرب نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی نئی بستیوں کی تعمیر اور آبادکاری کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *