Home / جاگو کھیل / بھارت کی شیفالی ورما نے ویمن کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

بھارت کی شیفالی ورما نے ویمن کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

بھارت کی شیفالی ورما نے ویمن کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

شیفالی ورما نے ویمن ٹیسٹ فارمیٹ میں تیز ترین ڈبل سنچری بنادی۔ بھارتی اوپنر نے جنوبی افریقا کیخلاف 194 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی۔

20 سالہ شیفالی نے چنئی میں جاری ویمن کرکٹ ٹیسٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ وہ 200 سے کم گیندوں پر ڈبل سنچری کرنے والی پہلی خاتون کرکٹر ہیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی انابیل سدرلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف 256 گیندوں میں ڈبل سنچری کی تھی۔

آسٹریلیا کی ہی کیرون رالٹن نے 313 اور اور مشل گوسکو نے 345 گیندوں میں ڈبل سنچری بنائی تھی۔

Check Also

پاکستانی کھلاڑیوں کی گراؤنڈ میں گدے لگا کر کیچنگ پریکٹس

پاکستان شاہینز اور ریڈ بال فارمیٹ کے کھلاڑیوں نے کیمپ میں غیر معیاری گراؤنڈ پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *