Home / جاگو پاکستان / راؤ انوار سے ساہیوال تک مقابلوں میں مارنے کا سلسلہ ختم کرنا ہوگا، شیریں مزاری

راؤ انوار سے ساہیوال تک مقابلوں میں مارنے کا سلسلہ ختم کرنا ہوگا، شیریں مزاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سانحہ ساہیوال کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی دہائیوں سے جاری لوگوں کو مقابلے میں مارنے کا سلسلہ اب ختم کرنا ہوگا۔

شیریں مزاری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ راؤ انوار سے ساہیوال واقعہ تک مقابلوں میں مارنے کا سلسلہ اب ختم کرنا ہوگا، یہ سلسلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے جسے ریاست یا پچھلی حکومتوں نے نہ صرف برداشت کیا بلکہ الٹا اس کی حوصلہ افزائی کی۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ ہم قانون کی بالادستی اور ہر کسی کے احتساب کو مضبوط کررہے ہیں، اور حکومت میں ہوتے ہوئے ہماری ذمہ داری ہے کہ اس انکاؤنٹر سلسلے کو اب ختم کریں۔ بشکریہ ایکسپریس

Check Also

2014 کے دھرنے کی انکوائری کیلئے تیار ہوں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی، سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2014 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *