Home / جاگو پاکستان / پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، آرمی چیف

پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے جہلم کے قریب فوجی مشق کے علاقے کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) ماحول کی طرز میں ایک بریگیڈ کی مشق کا مشاہدہ کیاجس میں ٹینک، اینٹی ٹینک ویپنز سمیت مختلف ویپنز سسٹم سے فائرنگ مشق کا حصہ تھی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملٹی پل آرٹلری گنز اور فضائیہ کے جنگی طیارے بھی مشق کا حصہ تھے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں کے بلند جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے خطے میں امن و استحکام کیلئے کام کیا اور پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور طریقے سے جواب دینے کیلئے مکمل تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کو ٹریننگ اور پیشہ ورانہ مہارت پر توجہ دینے پر زور دیا۔

Check Also

پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل ایک بار پھر گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد کے صدر عامر مغل کو ایک بار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *