Home / جاگو بزنس / مِنی بجٹ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو گا: موڈیز

مِنی بجٹ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو گا: موڈیز

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے مطابق مِنی بجٹ سے پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو گا۔

موڈیز انوسٹرز سروس کی جانب سے حکومت پاکستان کی جانب سے حال ہی میں پیش کیے گئے مِنی بجٹ پر تبصرہ کیا گیا ہے۔

ریٹنگ ایجنسی کے تجزیے کے مطابق مِنی بجٹ میں برآمدات اور صنعتی شعبے پر توجہ دی گئی ہے، حکومت کی توجہ اخراجات کم کرنے اور آمدنی بڑھانے پر نہیں تھی۔

موڈیز کے مطابق مِنی بجٹ میں ٹیکس وصولی بہتر بنانے پر توجہ رہی، بجٹ خسارے کا ہدف 5.1 فیصد ہے اور خسارہ 6 فیصد رہے گا۔

ایجنسی کے مطابق رواں سال بجٹ خسارہ بلند ہو گا جب کہ مِنی بجٹ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو گا۔

موڈیز کے تجزیے کے مطابق آئی ایم ایف معاہدہ بیرونی فنڈنگ کا مستحکم ذریعہ ہو گا، فنڈ معاہدہ معیشت کو استحکام اور ریفارمز پروگرام میں معاونت فراہم کرے گا۔

موڈیز کے مطابق رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4.7 فیصد رہے گا جب کہ مالی سال 2018 میں کرنٹ خسارہ 6.1 فیصد تھا۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق مالی سال 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4.2 فیصد رہے گا

Check Also

پنشن بہت بڑا بوجھ ہے، ہمیں سروس اسٹرکچر میں تبدیلی کرنا ہوگی، محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنشن بہت بڑا بوجھ ہے، وقت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *