Home / جاگو دنیا / طالبان کے حملے میں افغان فورسز کے درجنوں اہلکار ہلاک

طالبان کے حملے میں افغان فورسز کے درجنوں اہلکار ہلاک

افغان طالبان کے حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے درجنوں اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے میں افغان طالبان کے حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے کم از کم 40 اہلکار ہلاک ہوئے لیکن دو دن گزرنے کے باوجود افغان حکام نے ایک بھی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔

امریکی میڈیا کے مطابق افغان حکام کی جانب سے ہلمند کے ضلع سنگین میں جمعے کے روز بڑا سیکیورٹی فورسز پر بڑا حملہ کیا گیا لیکن افغان حکام ابھی تک اس حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کر رہے۔

ضلع سنگین سے تعلق رکھنے والے افغان رکن پارلیمنٹ اور دفاعی کمیٹی کے رکن محمد ہاشم الوکزئی کا کہنا ہے کہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شپ طالبان کی جانب سے کئے گئے حملوں میں 65 اہلکار ہلاک ہوئے جن میں سے 48 افغان نیشنل آرمی اور 10 حکومتی اتحاد میں شامل ملیشیا جنگجو ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں 7 پولیس افسران بھی شامل ہیں جب کہ ان حملوں میں 43 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت اس حملے کو خفیہ رکھنا چاہ رہی ہے لیکن میں وہاں کے مقامی افراد اور حکام سے مسلسل رابطے میں ہوں۔

Check Also

چینی خلائی راکٹ حادثاتی طور پر لانچ ہونے کے بعد تباہ

چین میں خلائی راکٹ حادثاتی طور پر ٹیسٹ کے دوران خود بخود لانچ ہونے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *