Home / جاگو دنیا / سعودی عرب کی گولان پہاڑیوں پراسرائیلی قبضہ تسلیم کرنے کے امریکی اقدام کی مذمت

سعودی عرب کی گولان پہاڑیوں پراسرائیلی قبضہ تسلیم کرنے کے امریکی اقدام کی مذمت

ریاض: سعودی عرب نے امریکا کی جانب سے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضہ تسلیم کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کااجلاس ہوا جس میں امریکا کی جانب سے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضہ تسلیم کرنے کے اقدام کو مسترد کیا گیا۔

سعودی عرب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گولان سے متعلق سعودی عرب اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے اور سعودی عرب سمجھتا ہے کہ تمام متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق گولان کی پہاڑیاں شام کی ہیں، ان پر اسرائیل کا قبضہ ناجائز ہے۔

سعودی عرب نے بیان میں امریکی اقدامات کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی اقدام سے مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکہ نے متنازعہ گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

خیال رہے کہ گولان کی پہاڑیاں شام اور اسرائیل کے درمیان متنازعہ علاقہ ہے جہاں اسرائیل نے 1967 کی چھ روزہ جنگ کے دوران قبضہ کیا تھا۔

گولان کی پہاڑیوں کو پانی کا ایک اہم ذریعہ مانا جاتا ہے اور انہی پہاڑوں کے چشموں سے بہنے والے پانی سے اسرائیل کی کل آبادی کا 40 فیصد حصہ مستفید ہوتا ہے۔

Check Also

چینی خلائی راکٹ حادثاتی طور پر لانچ ہونے کے بعد تباہ

چین میں خلائی راکٹ حادثاتی طور پر ٹیسٹ کے دوران خود بخود لانچ ہونے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *