Home / جاگو دنیا / مقبوضہ کشمیر میں ذاکر موسیٰ کی شہادت کے بعد مزید 3 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں ذاکر موسیٰ کی شہادت کے بعد مزید 3 نوجوان شہید

 سری نگر: قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں حریت پسند ذاکر موسیٰ کی شہادت کے بعد آج مزید 3 نوجوان شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں حریت پسند ذاکر موسیٰ کی شہادت کے چوتھے روز مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ شہادت کا پہلا واقعہ ضلع باندی پورہ میں ہوا جہاں کرکٹ کھیلنے والے نوجوان مارٹر شیل دھماکے کا شکار ہوگئے جس کے نتیجے میں 16 سالہ نوجوان شہید اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بچے میدان میں کھیل رہے تھے کہ وہاں زیر زمین دبا بھارتی فوج کا مارٹر شیل زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، لڑکوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا تاہم 16 سالہ امجد جانبر نہ ہوسکا جب ایک اور زخمی نوجوان کو سری نگر کے بڑے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے برہان وانی کے ساتھی ذاکر موسیٰ کو شہید کردیا

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور 2 نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ پولیس نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضلع اسلام آباد کے جنگلات میں ایک کارروائی کے دوران دو کشمیری نوجوان کی شہادت کی تصدیق کی۔

ادھر مقبوضہ کشمیر کے جنوبی اضلاع میں ذاکر موسیٰ کی شہادت پر آج مسلسل چوتھے روز بھی شٹر ڈاؤں ہڑتال ہے، شوپیاں، پلوامہ، کلگام، ترال اور اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور ذرائع آمد ورفت بند ہیں

Check Also

چینی خلائی راکٹ حادثاتی طور پر لانچ ہونے کے بعد تباہ

چین میں خلائی راکٹ حادثاتی طور پر ٹیسٹ کے دوران خود بخود لانچ ہونے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *