Home / جاگو دنیا / آسٹریلیا میں بحری مشقوں کے دوران امریکی فوجی ہلاک

آسٹریلیا میں بحری مشقوں کے دوران امریکی فوجی ہلاک

ڈارون: 

آسٹریلیا میں بحری مشقوں کے دوران ایک حادثے میں 21 سالہ امریکی فوجی سینڈو پال پریرا ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شمالی علاقے ڈارون کی پہاڑیوں کے نزدیک معمول کی بحری مشقوں کے دوران امریکی بحریہ کا اہلکار ایک حادثے میں شدید زخمی ہوگیا جسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈارون رائل اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

نوجوان امریکی اہلکار کی ہلاکت کی تحقیقات جاری ہیں تاہم امریکی فوجیوں کی امدادی ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی جوان تربیت کے لیے جانے والی گاڑی میں سوار تھے کہ گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں اہلکار کی موت واقع ہوگئی جب کہ ایک اور اہلکار زخمی ہے۔
American Navy

ورجینیا سے تعلق رکھنے والے لانس کورپورل سینڈووال پیریرا کو ایوی ایشن کمبیٹ الیمینٹ میں تعینات کیا گیا تھا جب کہ آسٹریلیا تعیناتی سے قبل وہ ہوائی میں امریکی بحری فورس کے 24 ویں دستے سے وابستہ تھے۔

واضح رہے کہ اس علاقے میں امریکی فوجی کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ ہے جب کہ رواں ماہ کے پہلے ہفتے سے کامن ویلتھ ڈپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے آسٹریلوی فوج کا اہلکار فائرنگ کی مشق کے دوران گولی لگنے کے باعث ہلاک ہوگیا تھا

Check Also

چینی خلائی راکٹ حادثاتی طور پر لانچ ہونے کے بعد تباہ

چین میں خلائی راکٹ حادثاتی طور پر ٹیسٹ کے دوران خود بخود لانچ ہونے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *