Home / جاگو کھیل / ورلڈکپ: پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

ورلڈکپ: پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

مانچسٹر: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ورلڈکپ میں 16 جون کو ہونے والا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں 16 جون بروز اتوار کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جس کے لیے کرکٹ شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔

پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے شائقین کی مانچسٹر آمد متوقع ہے اور ٹکٹ چار گُنا اضافی قیمتوں میں فروخت ہو رہا ہے۔

اس وقت مانچسٹر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور برطانوی محکمہ موسمیات نے 16 جون کو بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق 16 جون اتوار کو مانچسٹر میں صبح 10 بجے سے بارش کے 50 فیصد امکان ہیں۔

ایسے میں محکمہ موسمیات نے پاک بھارت میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا  ہے۔

ایونٹ میں بھارت اب تک جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف دو میچز میں کامیابی حاصل کرچکا ہے جب کہ آج بھارت اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہیں۔

دوسری جانب ایونٹ میں پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز سے شکست کا سامنا ہوا اور دوسرے میں انگلینڈ کے خلاف زبردست کامیابی حاصل کی۔

جب کہ 7 جون کو برسٹل کے کاؤنٹی گراؤنڈ میں سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا اور چوتھے میچ میں قومی ٹیم آسٹریلیا سے شکست کھاگئی۔

Check Also

پاکستانی کھلاڑیوں کی گراؤنڈ میں گدے لگا کر کیچنگ پریکٹس

پاکستان شاہینز اور ریڈ بال فارمیٹ کے کھلاڑیوں نے کیمپ میں غیر معیاری گراؤنڈ پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *