Home / جاگو پاکستان / کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے ایوان صدر میں تمام منصوبوں پر عملدرآمد روک دیا

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے ایوان صدر میں تمام منصوبوں پر عملدرآمد روک دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں چلنے والے سی ڈی اے کے تمام منصوبوں پر عمل درآمد روک دیا۔

ترجمان ایوان صدر کے مطابق سی ڈی  اے کے تمام منصوبوں پہ عمل درآمد روکنے کے احکامات صدر مملکت نے کفایت شعاری مہم کے تناظر میں دیے ہیں۔

ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے ہدایت کی کہ سی ڈی  اے کو کسی بھی منصوبے کے لیے پہلے مجاز حکام سے منظوری لینی ہوگی۔

دوسری جانب ایوان صدر کے چڑیا گھر میں 19 لاکھ 48 ہزار روپے میں طوطوں کے پنجروں کی تعمیر کےلیے ڈپٹی ڈائریکٹر سول سی ڈی اے ایوان صدر کی جانب سے اشتہار جاری کیا گیا جو ٹینڈر مجاز حکام کی منظوری کے بغیر جاری ہوا۔

اشتہار کے مطابق طوطوں کے پنجرے بنانے کے لیے ٹینڈر 28 جون کو کھولا جائے گا، 19 لاکھ روپے میں سی ڈی اے کی جانب سے ٹینڈر کے لیے 28 جون کو ہی درخواستیں جمع کرائی جائیں گی۔

ترجمان ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے طوطوں کے پنجروں سے متعلق سی ڈی اے کے ٹینڈر کا سخت نوٹس لیا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے ٹینڈر فوری منسوخ کرنے اور معاملے کی تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔

Check Also

پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل ایک بار پھر گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد کے صدر عامر مغل کو ایک بار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *