Home / جاگو دنیا / ’مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اقدام انسانی حقوق اور قانون کی بالادستی پر ضرب ہے‘

’مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اقدام انسانی حقوق اور قانون کی بالادستی پر ضرب ہے‘

عالمی کمیشن آف جیورسٹس نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کو آئین اور قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

آئی سی جے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ مقبوضہ کشمیر کی آزاد حیثیت کے خاتمے سے انسانی حقوق کے بحران میں شدت آئے گی، بھارتی اقدام قانون کی بالادستی اور انسانی حقوق پر ضرب ہے۔

راجیہ سبھا کے بعد کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل لوک سبھا سے بھی منظور

آئی سی جےکے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ مقبوضہ کشمیر میں احتجاج روکنے کے لیے کمیونیکیشن نظام کا بلیک آؤٹ کیا گیا، فوج بڑھائی گئی اور سیاسی قیادت کو نظر بند کیا گیا، مقبوضہ کشمیر کے باسیوں پر ڈریکونین پابندیاں لگائی گئی ہیں، یہ اقدام نہ صرف عالمی بلکہ بھارت کے داخلی اسٹینڈرڈ کے بھی خلاف ہے، بھارتی عدالت کو آئینی اور قانونی خلاف ورزی کا جائزہ لینا ہوگا۔

سیکریٹری جنرل آئی سی جے کا کہنا تھا کہ تمام نگاہیں بھارتی سپریم کورٹ پر ہیں، سپریم کورٹ کشمیریوں کےحقوق کے تحفظ کی ذمہ داری نبھائے۔

Check Also

چینی خلائی راکٹ حادثاتی طور پر لانچ ہونے کے بعد تباہ

چین میں خلائی راکٹ حادثاتی طور پر ٹیسٹ کے دوران خود بخود لانچ ہونے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *