Home / جاگو پاکستان / وزیراعظم کا کرتارپور آنیوالے سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی رعایت کا اعلان

وزیراعظم کا کرتارپور آنیوالے سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی رعایت کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان کردیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  بھارت سے کرتارپور آنے والے سکھ یاتریوں کو  پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہوگی اس کے لیے صرف  درست شناخت ہونا چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سکھ یاتریوں کو کرتار پور آنے کے لیے دس دن پہلے رجسٹریشن بھی نہیں کروانا پڑے گی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری کھولنے کیلئے معاہدہ طے پاگیا

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن اور کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سکھ یاتریوں سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

Imran Khan

@ImranKhanPTI

کرتارپور زیارت کیلئے آنےوالے سکھوں کیلئے میں نے 2 شرائط ختم کردی ہیں:
1.انہیں پاسپورٹ درکار نہیں ہوگا،محض درست شناخت ہی کافی ہوگی۔
2.انہیں 10 روز قبل اندراج کی زحمت بھی نہ اٹھانا ہوگی۔
مزید یہ کہ افتتاح اور گروجی کے550ویں جنم دن کےموقع پربھی کوئی واجبات وصول نہیں کئے جائیں گے۔

3,137 people are talking about this

علاوہ ازیں چند روز قبل حکومت پاکستان نے سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانک کا 550 واں جنم دن کے موقع پر 50 روپے مالیت کا یادگاری سکہ بھی جاری کیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کرتارپور راہداری کا باضابطہ افتتاح 9 نومبر کو کریں گے جس میں بھارت سے بھی کئی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کرتارپورراہداری منصوبے کا سنگ بنیاد 28 نومبر 2018ء کو رکھا تھا، تقریباً ایک سال میں دربار صاحب سے پاک بھارت سرحد تک ساڑھے چار کلو میٹر لمبی سڑک اور دریائے راوی پر پلُ کی تعمیر مکمل کی جاچکی ہے۔

Check Also

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا لاہور شہر کی مالیت کا 17 گاڑیوں کا تحفہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور شہر میں صحت اور صفائی کی صورتحال بہتر بنانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *