Home / جاگو بزنس / ’پاکستان میں شیل گیس دریافت نہیں ہوئی‘

’پاکستان میں شیل گیس دریافت نہیں ہوئی‘

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے ملک میں شیل گیس کی دریافت سے متعلق وضاحت جاری کردی۔

او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہےکہ شیل گیس کی دریافت کی خبروں میں صداقت نہیں ہے، کمپنی نے شیل گیس دریافت کی کوئی بات نہیں کی اور تاحال شیل گیس کی کوئی ڈرلنگ نہیں کی گئی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کاکہناہےکہ کمپنی مستقبل میں شیل گیس کی ڈرلنگ کا ارادہ رکھتی ہے اور شیل ڈرلنگ کے پائلٹ پروجیکٹ کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

وضاحت میں مزید کہا گیا ہےکہ او جی ڈی سی ایل پاکستان اور لندن اسٹاک ایکسچنج میں لسٹڈ ہے اس لیے قانونی اور ریگولیٹری تقاضوں کے تحت ایسی معلومات دینا کمپنی کی ذمہ داری ہے۔

Check Also

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *