Home / جاگو کھیل / سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شائقین کی توجہ حاصل کرنے کیلئے منصوبہ بندی شروع

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شائقین کی توجہ حاصل کرنے کیلئے منصوبہ بندی شروع

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کرنے کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز اگلے ماہ کھیلی جائے گی۔ پہلا ٹیسٹ میچ 11 دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ 19 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گا۔

‏پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے 10 برسوں کے بعد میدان آباد ہو رہے ہیں جب کہ 2015 سے مختصر دورانیے کی کرکٹ کراچی اور لاہور میں ہو رہی ہے جس میں شائقین کرکٹ نے مہنگے داموں کے ٹکٹ ہونے کے باوجود دلچسپی کا اظہار کیا۔

اب چونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کر رہا ہے اس لیے اسی لحاظ سے منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کو اندازہ ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اس طرح شا ئقین کرکٹ کی دلچسپی نہیں ہو گی جس طرح ٹی ٹوئنٹی کرکٹ یا ون ڈے کرکٹ میں ہوتی ہے اس لیے فیصلہ یہ کیا جا رہا ہے کہ دونوں ٹیسٹ میچوں کے لیے ٹکٹوں کے دام کم سے کم رکھے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ تماشائی اسٹیڈیمز کا رخ کریں۔

ذرائع کے مطابق زیادہ سے ٹکٹ کی مالیت 500 روپے ہو سکتی ہے جس کے امکانات بھی کم سے کم ہیں جب کہ زیادہ انکلوژرز کے ٹکٹوں کے نرخ 100 اور 200 روپے ہوں گے۔

‏ اس کے علاوہ اسکولوں کے بچوں کو بھی میچوں کے دوران اسٹیڈیمز مدعو کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

‏ بتایا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ ٹکٹوں کی فروخت اور اس کے طریقہ کار کا اعلان کرے گا۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *