Home / جاگو کھیل / معین علی پی ایس ایل 5 میں شرکت کے لیے بیتاب

معین علی پی ایس ایل 5 میں شرکت کے لیے بیتاب

لندن: انگلش کرکٹر معین علی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 5 میں شرکت کے لیے بیتاب ہوں۔

انگلش کرکٹر معین علی کا کہنا ہے کہ ایک عرصہ سے خواہش تھی کہ پی ایس ایل میں شرکت کروں، اگر کسی فرنچائز نے منتخب کیا تو اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میری والدہ کے قریبی رشتہ دار پاکستان میں رہتے ہیں،ایک عرصہ بعد ان سے ملاقات اور پرجوش شائقین کے سامنے کھیلنے کا موقع ملے گا۔

معین علی نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ میچز کے دوران شاندار ماحول دیکھنے میں آتا ہے، کرکٹرز بھی ہوم گراؤنڈز پر اپنے ملکی پرستاروں کے سامنے پرفارم کرنا پسند کریں گے، انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کے لیے معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، امید ہے کہ جلد ہی پاکستان میں  کرکٹ کی سرگرمیاں معمول کے مطابق شروع ہوجائیں گی۔

Check Also

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز نے رومانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *