Home / جاگو بزنس / گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کا فیصلہ موخر

گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کا فیصلہ موخر

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے گندم کی امدادی قیمت بڑھانے کا فیصلہ مجوزہ اضافے پر اختلاف پیدا ہونے کے بعد مؤخر کردیا۔

چند روز قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے گندم کی امدادی قیمت میں 5 سال کے بعد 50 روپے فی من اضافے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد قیمت 1300 روپے سے بڑھ کر 1350 روپے فی من  ہوجاتی۔ تاہم کاشتکاروں کے نمائندوں نے پیداواری لاگت بڑھنے کے باعث مجوزہ اضافے ناکافی قرار دے دیا تھا۔

وزارت غذائی تحفظ و تحقیق کے ایک سینیئر اہلکار کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی آج ( جمعرات کو)  پھر اس معاملے کو زیرغور لائے گی کہ امدادی قیمت 1350 روپے ہی مقرر کی جائے یا پھر مزید بڑھا کر 1400 روپے فی من کردی جائے۔ عالمی سطح  پر گندم کی امدادی قیمت 1450 روپے فی من علاوہ ٹیکس ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں گندم کی پیداواری لاگت کا تخمینہ 1349.57 روپے فی من اور سندھ میں 1315.72 روپے فی من لگایا گیا تھا۔

Check Also

اوگرا نے گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *