Home / جاگو کھیل / دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کا مایوس کن آغاز، 65 رنز پر تیسرا کھلاڑی آؤٹ

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کا مایوس کن آغاز، 65 رنز پر تیسرا کھلاڑی آؤٹ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور محض 65 رنز پر اس کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے شان مسعود اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا مگر شان مسعود صرف 5 رنز بنا کر ایم وی ٹی فرنینڈو کی گیند پر بولڈ ہوگئے جبکہ کپتان اظہر علی کی خراب کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور وہ اپنا کھاتا کھولے بغیر ہی فرنینڈو کے ہاتھوں پویلین سدھار گئے۔

اوپنر عابد علی نے محتاط انداز میں بلے بازی کی تاہم وہ زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہرسکے اور 38 کے انفرادی اسکور پر لہیرو کمارا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فاسٹ باؤلر عثمان شنواری کی جگہ یاسر شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔

تاہم اسکواڈ کا حصہ ہونے کے باوجود دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی فواد عالم کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ کے اعلان کے وقت فواد عالم کو 10 سال بعد اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا لیکن انہیں راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

پہلے ٹیسٹ میچ کی بات کریں تو وہ میچ 3 سے 4 روز تک جاری رہنے والی بارش کی آنکھ مچولی کے باعث ڈرا ہوگیا تھا۔

تاہم قومی ٹیم یہ ٹیسٹ میچ جیت کر 10 سال بعد ملک میں ہونے والی ٹیسٹ سریز کو فاتحانہ انداز میں یادگار بنانا چاہتی ہے۔

Check Also

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز نے رومانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *