Home / جاگو بزنس / اسٹیل شیٹس چوری میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلیے کارروائی کا آغاز

اسٹیل شیٹس چوری میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلیے کارروائی کا آغاز

کراچی: 

پاکستان کسٹمز نے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون سے درآمدہ اسٹیل کی چوری بے نقاب کرتے ہوئے اسٹیل شیٹس کی چوری میں ملوث کلیئرنگ ایجنٹ کاسموس ٹریڈنگ ڈیولپمنٹ کے مالک محمد عبداللہ اور درآمدکنندہ میسرز اسٹیل ویژن کے مالک محمد عبداللہ اورشکیل احمدسمیت عاصم اوروقار کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع نے ایکسپریس کو بتایاکہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے گیٹ پر تعینات پرسیکیورٹی افسران کی جانب سے معمول کی چیکنگ کے دوران ایک گاڑی کی چھت اور سامان رکھنے کی جگہ پر 800 عدد آئرن اینڈ اسٹیل (الیکٹرولیٹک ٹن پلیٹ) شیٹس برآمد ہوئیں جنھیں چوری کی نیت سے چھپایا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایاکہ گیٹ پر تعینات سیکیورٹی افسران نے ضروری کارروائی کے بعدپکڑی جانے والی گاڑی پر کسٹمز یونٹیوکلکٹریٹ کے سپردکردی ہے۔

ذرائع کے مطابق گاڑی کے ڈرائیورنے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیاہے کہ چوری کی جانے والی شیٹس ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں قائم میسرزرائل امپکس (پرائیویٹ)لمیٹڈکی فیکٹری سے رکھی گئی ہیں جبکہ پکڑی جانے والی گاڑی کلیئرنگ ایجنٹ میسر زکاسموس ٹریڈنگ ڈیولپمنٹ کے نام پر رجسٹرڈہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران میسرزرائل امپکس سے ایک خط کے ذریعے استفسارکیاگیا تو مذکورہ کمپنی نے پکڑے جانے والے اسٹیل شیٹ سے لاتعلقی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ امپکس نے کبھی درآمدنہیں کیں جس کاریکارڈ سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل کیاجاسکتاہے۔

ذرائع نے بتایاکہ تفتیش کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج سے اس امرکی تصدیق ہوگئی ہے کہ ملزمان میں شامل عاصم اوروقارنے میسرزاسٹیل ویژن سے اسٹیل شیٹ گاڑی میں لوڈ کی تھیں تاہم اس سلسلے میں کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی انتظامیہ نے میسرزاسٹیل ویژن سے درآمدی وبرآمدی تفصیلات اورفیکٹری میں تیارکیے گئے مصنوعات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

Check Also

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *