Home / جاگو کھیل / 175 کلومیٹرکی رفتار سے گیند،’’اسپیڈ میٹر کی غلطی یا حقیقت‘‘

175 کلومیٹرکی رفتار سے گیند،’’اسپیڈ میٹر کی غلطی یا حقیقت‘‘

جوہانسبرگ: 

 اسپیڈ میٹر کی غلطی یا حقیقت، سری لنکا کے انڈر 19 فاسٹ بولر ماتھیشا پاتھیرانہ نے مبینہ طور پر تیز ترین ڈلیوری کا ریکارڈ توڑ دیا۔

انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھارت سے میچ کے چوتھے اوورکی پانچویں ڈلیوری انھوں نے انتہائی فاسٹ کی جو وائیڈ قرار پائی،اس وقت اسکور بورڈ کے ساتھ لگے اسپیڈ میٹر پر 175 کلومیٹر فی گھنٹہ کا ہندسہ جگمگایا۔

اب سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بحث کی جا رہی ہے کہ رفتار کا اندازہ لگانے میں اسپیڈمیٹر سے غلطی ہوئی یا حقیقت میں ماتھیشا پاتھیرانا نے شعیب اختر کی تیز ترین ڈلیوری کا ریکارڈ توڑ دیا جو انھوں نے 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کی تھی۔ آئی سی سی کا اس حوالے سے آخری اطلاعات تک ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *