Home / جاگو کھیل / بنگلا دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز؛ پاکستان کی نمبر 1 پوزیشن بھی داؤ پر لگ گئی

بنگلا دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز؛ پاکستان کی نمبر 1 پوزیشن بھی داؤ پر لگ گئی

لاہور: 

بنگلا دیش کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز میں پاکستان کی عالمی نمبر 1 پوزیشن بھی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔

بنگلا دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز قومی ٹیم کی مختصر ترین فارمیٹ میں عالمی رینکنگ کے حوالے سے بھی بہت اہمیت کی حامل ہے۔

پوائنٹس ٹیبل کے تحت پاکستان کو اپنی نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے بنگلا دیش کو کلین سوئپ کرنا ضروری ہے کیونکہ پاکستان سے آسٹریلیا صرف ایک پوائنٹ پیچھے ہے، پاکستان کی ایک شکست بھی کینگروز کو نمبر ون بنا سکتی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل کے مطابق پاکستان اس وقت 270 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست، آسٹریلیا269 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، جنوبی افریقا 262 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جب کہ بھارت 260 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *